لارڈز ٹیسٹ ؛ قومی ٹیم نے لندن میں ڈیرے ڈال دیے

لندن: انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کڑے امتحان کیلیے تیار قومی کرکٹ ٹیم نے لندن میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایشیائی میدانوں میں اپنی دھاک بٹھانے والی پاکستان ٹیم 6سال بعد انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے۔مہمان کرکٹرز کو یہاں کی قطعی مختلف کنڈیشنز میںصلاحیتوں کے کڑے امتحان سے گزرنا ہے، مشکل چیلنج کیلیے گرین کیپس کی تیاریوں کا سلسلہ بھی کافی طویل تھا، ملٹری اکیڈمی میں آرمی ٹرینرز کی رہنمائی میں سخت مشقت کرتے ہوئے فٹنس بہتر بنانے کیلیے کام کیا گیا، بعد ازاں لاہور میں اسکلز کیمپ کے دوران صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش ہوئی، کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے اسکواڈ کو قبل از وقت انگلینڈ روانہ کرکے ہمپشائر میں 10روزہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، یہاں ٹریننگ اور پریکٹس میچ بارش سے متاثر ہوا، تاہم کھلاڑی کسی نہ کسی طور میسر سہولیات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.