الیسٹرکک نے عامر کو غیرمعمولی ٹیلنٹ قراردے دیا

لندن: انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ میدان سے باہر کی سرگرمیاں ایک طرف پیسر کی بولنگ کمال ہے، میزبان ٹیم کیلیے ایک چیلنج ثابت ہونگے،امید ہے کہ ماضی کی تلخیوں کے باوجود دونوں ٹیمیں خوشگوار ماحول میں سیریز کھیلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں محمد عامر پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کرنے والے الیسٹر کک اب ان کی صلاحیتوں کے گن بھی گانے لگے ہیں، پیر کو ایک انٹرویو میں انگلش کپتان نے کہا کہ بلاشبہ پیسر غیر معمولی ٹیلنٹ کے مالک ہیں،میدان سے باہر کی سرگرمیاں اور تنازعات اپنی جگہ لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ وہ بحیثیت بولر میزبان ٹیم کیلیے ایک چیلنج ثابت ہونگے۔ دوسری جانب الیسٹر کک نے ایک بار پھر پرانا موقف دہرایا کہ عامر کو سزا ضرور ملی لیکن انھوں نے جو کیا۔

تبصرے بند ہیں.