قیادت سے مستعفی ہونے کا ابھی نہیں سوچا، محمد عمران

اہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے خلاف گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کرنا شکست کی وجہ بنا،گول کیپنگ کا شعبہ بھی ناکام رہا۔ مسلسل دو مقابلے ہارنے کا افسوس ضرور لیکن قیادت سے مستعفی ہونے کا ابھی نہیں سوچا۔ ملائشیا کے شہر جوہر بارو سے فون پر نمائندہ ’’رائل نیوز‘‘ سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے میچ کا آغاز اچھا کیا لیکن بعد میں کھلاڑیوں کو گول کرنے کے بار بار مواقع ملے لیکن وہ گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے، محمد عمران نے کہا کہ گذشتہ میچزکی طرح اس مقابلے میں بھی گول کیپنگ کا شعبہ ناکام رہا، متعدد گول روکے جا سکتے تھے لیکن ایسا نہ ہو سکا، یاد رہے کہ آخری 2 مقابلوں کے دوران عمران بٹ نے گول کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔

تبصرے بند ہیں.