قومی کھیلوں کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھے گا، میرا

اسلام آباد: قومی کھیلوں کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا، گیمز میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر کے کھلاڑیوں کی شرکت سے امن، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا۔ معروف اداکارہ میرا، گلوکار ملکو اور ون پائونڈ فش گانے سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرنیوالے پاکستانی شاہد نذیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا دیس ہے دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، آج ملک میں رونقین دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ نمائندہ رایل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ اپنے وطن سے محبت کا درس دینے کیلیے یہاں آئے ہیں، فنکار اورکھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں،ان کی سرگرمیوں سے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، نیشنل گیمز کے ذریعے ملنے والا پیغام پوری دنیا میں پھیلائیں گے ۔میرا نے کہا کہ نیشنل گیمز کیلیے بین الاقوامی مصروفیات ترک کرکے خصوصی طور پر پاکستان آئی ہوں۔ گلوکار ملکو نے کہا کہ ہم نیشنل گیمز اور موسیقی کے ذریعے دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم پرامن اورمتحد قوم ہیں، نیشنل گیمز کے ذریعے ملک کا مثبت چہرہ دنیا میں ابھرے گا، مٹھی بھر دہشتگردوں کو پاکستان کا نام خراب نہیں کرنے دے سکتے، ہم پاکستان کا اصل دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.