قومی مالیاتی کمیشن کا فارمولہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کو تحفظ

وزیراعلی بلوچستان نے قومی مالیاتی کمیشن کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اپنا حصہ کم کرکے صوبوں کا حصہ بڑھائے۔

لاہور: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات ہیں۔ آئین کے مطابق اس کی مدت ختم ہو رہی ہے لیکن انہیں لگتا ہے کہ یہ ایوارڈ رواں برس نہیں آ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق اپنا حصہ کم کرکے تقسیم کا فارمولا تبدیل کرے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو سیاسی اور معاشی مسائل کا سامنا تھا تاہم اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ نفرتیں ختم کرکے جمہوریت کو آگے بڑھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے۔ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے چودہ ہائی پروفائیل کیسز میں سے 13 کے ذمہ داروں تک پہنچ چکے ہیں۔ دہشت گردی اور بیرونی مداخلت کے خلاف پلان بن چکا ہے جس پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد عمل شروع کر دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.