زمبابوے کرکٹ ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی

ہوٹل سے سٹیڈیم جانے والے راستے پر پولیس اور رینجرز کی فل ڈریس ریہرسل ، مہمان ٹیم کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا

لاہور () پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے ۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں ، مہمان ٹیم براستہ دبئی آج رات پاکستان پہنچے گی ۔ پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی فلائٹ ہرارے سے دبئی پہنچ چکی ہے ۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا ۔ سوشل میڈیا پر زمبابوین کھلاڑی نے دوران سفر اپنا سٹیٹیس اپ ڈیٹ کیا ۔ اچھے سفر اور پھر پاکستان کے خلاف اچھی سیریز کی امید بھی کی ۔ طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے رات 2 بجے پاکستان پہنچے گی ۔ مہمان ٹیم اور میزبان ٹیم کے درمیان تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ مہمان ٹیم کو مکمل پروٹوکول بھی دیا جائے گا ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے سٹیڈیم جانے کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی ۔ ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ۔ کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک پہنچایا گیا ۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.