قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکے زیر صدارت 258 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں مادر وطن کے دفاع میں بہادر سپاہیوں کی مسلسل قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش، شرکا کو داخلی سلامتی کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا، آئی ایس پی آر نے کانفرنس میں بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ہمسایہ ملک میں ٹھکانے ہیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپ پاکستان میں مسائل پیدا کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معروضی تربیت ہماری پیشہ ورانہ مہارت کاخاصہ ہے، ہمیں قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کو معاشی بحالی کے منصوبے، سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، دفاعی پیداواری شعبوں میں ترقی کیلئے فوج کی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔کانفرنس میں شرکا نے حکومت کی معیشت بحالی کیلئے حکمت عملی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.