قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی۔ مرکزی بنک کی جانب سے شرح سود گھٹانے کے باعث شرح منافع میں کمی کی گئی۔

لاہور: (ویب ڈیسک،) قومی بچت کے ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ایک اعشاریہ چھ ، سات ، فیصد کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی شرح منافع گیارہ اعشاریہ ، صفر ، آٹھ فیصد ہو گی۔ بہبود اور پنشنرز کے سرٹیفکیٹ کی شرح منافع پر ایک اعشاریہ تین ، دو، فیصد کی کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی شرح منافع بارہ اعشاریہ ، سات ، دو فیصد ہو گی۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں دو اعشاریہ ، ایک ، پانچ فیصد کمی کی گئی ۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع پر ایک اعشاریہ سات ، تین فیصد کمی کر دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.