قومی آمدنی میں خواتین کے محدود کردار کے باعث جی ڈی پی کو 30 فیصد نقصان

سے آبادی میں 50فیصد کی حصہ دار پاکستانی خواتین کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی آمدن میں خواتین کا کردار نہ ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی کو سالانہ 30فیصد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ قومی آمدن میں صنفی عدم توازن کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے دوسرے سب سے پست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں ثقافتی پس منظر کی وجہ سے خواتین کا قومی آمدن میں محدود کردار بتدریج بڑھایا جاسکتا ہے جس سے قومی معیشت کو فائدہ پہنچے گا قومی آمدن میں صنفی توازن پیدا کرکے جی ڈی پی میں 30فیصد تک اضافے کے بھرپور معاشی ثمرات حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تین دہائیوں کے دوران قومی آمدن میں خواتین کا کردار بڑھانے کے لیے کافی حد تک بہتری آئی ہے تاہم 1990کے مقابلے میں خواتین کا مجموعی پیداوار میں حصہ صرف0.1فیصد (10بیسس پوائنٹس) ہی بڑھ سکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.