کاروباری برادری کوملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پرتشویش

لاہور: پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونا باعث تشویش ہے۔

حکومت اس مسئلے پر فوری قابو پائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے، بجلی و گیس کے بحر ان سے پہلے ہی ہر طبقہ پریشان اور مالی مشکلات کا شکار ہو رہاہے، بریک ڈاون کے علاوہ معمول کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کا باعث ہیں جس کے باعث ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کے ساتھ تاجر برادری کو بھی متاثر کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.