شمالی کوریا نے جوہری تجربات بند کرنے کی مشروط پیشکش کردی

پیانگ یانگ / واشنگٹن: شمالی کوریا نے جوہری تجربے بند کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اورسیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کردے گا۔

شمالی کوریاکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھاکہ اب بھی جزیرہ نماکوریااور شمال مشرقی ایشیامیں امن واستحکام کے قیام کیلیے تمام تجاویزقابل عمل ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکا سے امن معاہدے اورمشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے ہم اپنے جوہری تجربات کو بند کردیں گے۔

شمالی کوریا کاکہناہے کہ وہ امریکاکے ساتھ ایک معاہدے اورواشنگٹن اور سیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنابندکردے گا۔ ماضی میں پیانگ یانگ کی طرف سے کی گئی ایسی ہی پیشکشوں کو امریکا اورجنوبی کوریا مسترد کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.