قومی اسمبلی اجلاس عدم اعتماد پر بغیرکارروائی کے 28مارچ تک ملتوی

اسلام آباد:سپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد پر کوئی کارروائی کیے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد مرحوم اراکین قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایت ہے کہ رکن اسمبلی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس ملتوی کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.