مسلمانوں کو آزاد ملک دینے والے بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر کراچی میں ہونے والی تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔
کل بروز اتوار صبح 8 بجے مزار قائد پر قرآن خوانی شروع کی جائےگی جو 9 بجے تک جاری رہے گی۔
قائم مقام گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان صبح 9 بجے مزار قائد پہنچیں گے جبکہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی مزار پر حاضری دیں گے۔
اس کے علاوہ مزار قائد کو عام شہریوں کی حاضری کیلئے دن 11 بجے کے بعد کھولا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.