فی تولہ سونا800 روپے کمی سے47ہزار800 پر آگیا

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت22 ڈالر کی کمی سے1216 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800 روپے اور685 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر47800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر40971 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت15 روپے کی کمی سے650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 12.14 روپے کی کمی سے557.71 روپے ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.