ڈنمارک کی پاکستان کو پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنیکی پیشکش

کراچی: ڈنمارک کی جانب سے پاکستان میں پینے کے پانی کے چیلنج کوحل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ پانی کی کمی کے حامل ممالک میں پاکستان26 واں ملک جہاں35 فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے جبکہ سال 2025تک پاکستان کی آبادی 25کروڑ سے تجاوز ہونے سے پاکستان میں فی کس دستیاب پانی کی شرح کم ہو کر 660 کیوبک میٹر ہوجائیگی۔

پاکستان میں قائم ڈنمارک کے سفارتخانے نے واٹرسپلائی کی بین الاقوامی ڈینش کمپنی گرنڈفوس کے اشتراک سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں پانی کے مسئلے کوحل کرنے کیلیے گرنڈ فوس نے  اے کیو ٹاپ  پانی کی اے ٹی ایم مشین متعارف کرائی۔

تبصرے بند ہیں.