حصص مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس کی5نفسیاتی حدیں بحال

کراچی:  خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رونما ہونے والی تیزی سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر حصص کی تجارتی سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی کے اثرات غالب ہوئے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی پیر کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی31500، 31600، 31700، 31800 اور 31900 پوائنٹس کی5 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب 65.04 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں73 ارب74 کروڑ4 لاکھ47 ہزار178 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے بیشترسیشنز میں فروخت اور مندی کے سبب متعدد کمپنیوں کی قیمتیں نچلی سطح پر آگئی تھیں جبکہ رواں ہفتہ لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے حوالے سے اہم ہے کیونکہ بیشتربڑی حجم کی کمپنیوں کی جانب سے رواں ہفتے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.