Latest National, International, Sports & Business News

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.