فکسنگ کے اسپاٹ مٹ گئے ؛ سلمان اور آصف اُجلی کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے

لاہور:  فکسنگ کے اسپاٹ مٹ گئے،سلمان بٹ اور محمد آصف اجلی کٹ پہن کرمیدان میں اتریں گے، پاکستان کپ کیلیے دونوں کو پلیئرز ڈرافٹ میں شامل کر لیا گیا، محمد عامر بھی منتخب پلیئرز میں موجود ہیں، یوں اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ تینوں کھلاڑی6سال بعد پہلی بار ایک ساتھ کھیلتے ہوئے قومی کرکٹرز کیخلاف ایکشن میں دکھائی دینگے۔

دورہ انگلینڈکے حوالے سے کشمکش کا شکار مصباح الحق کو بھی فٹنس ظاہر کرنے کا بھر پور موقع میسر آئے گا، 19 اپریل سے شیڈول ایونٹ کے تمام میچز فیصل آباد میں رکھے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کیلیے ملک کے150 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے ہو گا، بورڈ نے پانچوںکپتانوں کا اعلان کر دیا، نوجوان کپتانوں کو گروم کرنے کا موقع گنوا دیا گیا، مصباح الحق فیڈرل کیپیٹل، یونس خان خیبر پختونخوا اور شعیب ملک پنجاب ٹیم کی قیادت کرینں گے، سرفراز احمد کو سندھ اور اظہر علی کوبلوچستان کا کپتان بنایا گیا ہے۔ٹیموں کے اسپانسرز بھی الگ الگ ہیں، پیسر وہاب ریاض ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.