محسن خان نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے علاوہ کوئی بھی عہدہ لینے سے انکارکردیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور ہیڈ کوچ محسن حسن خان کہتے ہیں کہ وہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی نہیں بننا چاہتے اگر ان کی ضرورت ہے تو وہ صرف ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ ڈیوڈ واٹمورنے پاکستان کی کرکٹ کو کیا دیا، وقار یونس کو 2 مرتبہ کوچ بنایا لیکن انھوں نے کیا کیا، وقار یونس نے کوچنگ کے دوران اپنا سارا وقت سینیراورجونیر کھلاڑیوں سے لڑائی گزارا، ان کے دور میں ایک سے ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا اوراب وہ کہہ رہے ہیں کہ ان سے زیادتی ہوئی۔ دوسری جانب انہوں نے ایمانداری سے کام کیا لیکن ہٹادیا گیا ، جب وہ کوچ تھے تو کھلاڑیوں سے کہا کہ ہارکا لفظ نکال دیں۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی کوچنگ میں پاکستان نے سری لنکا اور بنگلا دیش کو تینوں فارمیٹ جب کہ انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

تبصرے بند ہیں.