فکسنگ کا طوفان چار پروٹیز کرکٹرز کے کیریئر بہالے گیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں فکسنگ کا طوفان چار کرکٹرز کے کیریئر بہالے گیا، ٹیسٹ پلیئر تھامی ٹسولیکل پر 12 برس کیلیے کھیل کے دروازے بند کردیے گئے، تین ڈومیسٹک کھلاڑی بھی پکڑ میں آگئے، پروٹیز بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ سزائیں معلومات چھپانے پر دی گئیں، کوئی میچ فکس نہیں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے گذشتہ برس ٹی 20 ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہونے والی فکسنگ تحقیقات کے نتیجے میں چار کھلاڑیوں پر 7 سے 12 برس تک کی پابندی عائد کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.