فٹ بال فائنل سے پہلے گلوکارہ شکیرا کی زبردست پرفارمنس

فٹ بال کے میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان فائنل میچ سے پہلے ماراکانا فٹ بال سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں پاپ سٹار شکیرا نے میلہ لوٹ لیا۔

ریو ڈی جنیرو) دنیا کی سب سے پاپولر گیم فٹ بال کے عالمی کپ کے فائنل سے قبل کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا نے رنگوں کی برسات میں اپنے فن کا خوب جادو جگایا۔ پاپ سٹار نے اپنی آواز اور انداز سے ایسا جادو جگایا کہ لوگ جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ برزایلین سپر اسٹار سنگالو نے ساتھ ہی اپنے ہم وطن گلوکار الیگزانڈر پائرس کے ہمراہ پرفارم کیا۔ اس سے پہلے برازیل کی سپر ماڈل گائزیلی بندشن سپین کے لیجنڈ فٹ بالر کے ہمراہ کارلیس کے ساتھ وننگ ٹرافی کی رونمائی کے لئے آئیں۔ تا ہم تقریب میں جوش و خروش واکا واکا گرل شکیرا نے ہی پیدا کیا اور مداحوں کو لا لا لالا کے سروں پر خوب نچایا۔ شکیرا نے لگاتار تیسری بار سپورٹس کی تاریخ کے اس اہم ایونٹ کی اختتامی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.