جرمنی میں عالمی کپ جیتنے کا جشن شروع ، جذباتی مناظر ، نعرے اور ناچ –

جرمنی نے ارجن ٹائن کو گول کیا ہی تھا جرمنی بھر میں فتح کا جشن شروع کر دیا گیا۔ لاکھوں کی تعداد میں جرمن فٹ بال شائقین نے خوشی اور حیرانگی کے ساتھ عالمی کپ میں کامیابی پر خوشیاں منانا شروع کر دیں۔

برلن (ویب ڈیسک ) جرمنی کے ماریو گوئٹزے نے جونہی ارجنٹائن کے خلاف گول کیا دارالحکومت برلن میں موجود سپورٹرز میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔ نوجوان ٹولیوں کی صورت میں تالیاں بجا کر ، ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر ، اچھل کود کر اور ناچ کر جشن منانا شروع ہو گئے تھے۔ حالانکہ ابھی میچ ختم ہونے میں کچھ دیر باقی تھی ، اور کچھ بھی ہو سکتا تھا ، مگر برلن میں ، ہم ورلڈ چیمپئن بن رہے ہیں ، ہم ورلڈ چیمپئن بن رہے ہیں کے نعرے گونجنا شروع ہو گئے تھے۔ میچ میں کامیابی کے بعد جونہی جرمن کپتان لیہم نے ٹرافی تھامی جرمن شہری اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر نعرے بازی کرتے اور ہارن بجاتے ہوئے برلن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ صرف برلن میں ہی نہیں بلکہ ہیمبرگ کے سینٹ پالی سٹیڈیم میں 50ہزار جرمن شائقین میچ دیکھنے کے لئے اپنا آرام دہ فرنیچر کرسیاں اور صوفہ سیٹ بھی ساتھ لے کر آئے تھے۔ جونہی جرمنی کی طرف سے فیصلہ کن گول کیا گیا ، وہاں پر بھی خوشی سے چیخ و پکار شروع ہو گئی ، کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ شائقین کو یقین نہیں آ رہا تھا کہ میچ جرمن جیت چکا ہے ، اور پنلٹی تک نوبت نہیں پہنچی۔ پورے جرمنی میں جشن کا سماں ہے جو کافی روز تک جاری رہے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.