فوج طلب کرنے کااختیاررکھتے ہیں لیکن ضرورت نہیں پڑے گی‘ شیخ رشید

ISLAMABAD: Federal Minister for Interior Sheikh Rasheed Ahmed addressing a press conference. INP

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج طلب کرنے کااختیاررکھتے ہیں لیکن ضرورت نہیں پڑے گی،خان صاحب کوکہاہے بجٹ کے بعدالیکشن کی طرف جاناچاہیے،ہمیں قبل ازوقت انتخابات کی طرف جاناچاہیے،یہ میری تجویزہے،کسی کوریڈزون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی،اتحادیوں اورناراض اراکین سے بات چیت ہورہی ہے،راولپنڈی کی ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہوگی،دھرنادیاگیاتوعدالتی احکامات پرعمل کریں گے،کسی نے دھرنادیاتودھر لیے جائیں گے،میرے پاس خبروں کاسمندرہے،شہرکی فضاعمران خان کے حق میں بدل چکی ہے،اپوزیشن نے عمران خان کومقبولیت کی معراج پرپہنچادیا،نسلی اوراصلی وہ ہوتاہے جوامتحان کے وقت دوست کیساتھ کھڑاہو،کہاں گیانوازشریف کابیانیہ،کہاں گیاووٹ کوعزت دو؟مجھ سمیت یہ سب زندگی کے آخری 5 اوورزکامیچ کھیل رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.