ہلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک)فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے 8 ماہ بعد اپنے منگیتر سے شادی کرلی ۔ فن لینڈ کی 34 سالہ خاتون وزیراعظم سانا مارین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں مارکوس ریکونین سے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی جاری کیں۔تصاویر میں سانا مارین سفید عروسی جوڑے میں ہاتھوں میں گلدستہ لیے مارکوس ریکونن کے ساتھ کھڑی ہیں۔اس حوالے سے فن لینڈ کی حکومت نے ایک جاری بیان میں کہا کہ شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی اور تقریب میں جوڑے کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی
تبصرے بند ہیں.