Latest National, International, Sports & Business News

ایشین سنوکر چیمپئن حمزہ اکبر کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

سترہ سال بعد ایشین سنوکر چیمپئن ٹرافی کو پاکستان کے نام کرنے والے فاتح چیمپئن حمزہ اکبر کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

لاہور:  ایشین سنوکر چیمپئن حمزہ اکبر ایئرپورٹ سے اپنے سنوکر کلب پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشین چیمپئن حمزہ اکبر کا کہنا تھا کہ میں ایشین چیمپئن بننے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کھلاڑی پنکج ایڈوانی کو ہرانا مشکل تھا لیکن سابق ورلڈ چیمپئن آصف اور سینیئرز کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے یہ ٹائیٹل حاصل کر سکا۔ حمزہ اکبر نے شکوہ کیا کہ ان کی اس جیت پر حکومت کی جانب سے نہ تو کوئی انعام دیا گیا اور نہ ہی حوصلہ افزائی کیلئے کسی نے مبارکباد دی۔ –

تبصرے بند ہیں.