فلم کی کامیابی یا ناکامی سے غرض نہیں، کرینہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہیں فلم کی کامیابی یا ناکامی سے کوئی غرض نہیں ہوتی۔ اپنے ایک بیان میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ مجھے فلم میں پوری ایمانداری اور بہترین کام کرنے سے غرض ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ میری فلم کامیاب ہوئی ہے یا ناکام ہوئی ہے میں اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں اور ہر بار ایک نئے رول میں آنا پسند کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ میرے فین مجھے ہر رول میں پسند کریں۔

تبصرے بند ہیں.