فلم کی کامیابی کیلیے زیادہ سرمایہ لگانا وقت کی ضرورت ہے، شان

اداکار شان نے کہا ہے کہ ’’وار‘‘ جیسی فلمی بنائی جائیں تو بھارتی فلموں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ کسی بھی فلم کی کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے‘ ڈنگ ٹپائو پالیسی سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔’’آئی این پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ میری نئی فلم ’’وار‘‘ نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینماؤں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں اور بھارتی فلمیں دیکھنے والے شائقین وار فلم کو دیکھنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر وار جیسی فلمیں بنائی جائیں تو ہم بھارتی فلموں کو شکست دے سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.