فلم چنائی ایکسپریس کا نیا گانا “تیرا رستہ چھوڑوں نا” ریلیز کردیا گیا

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی پیشکش چنائی ایکسپریس کے نئے گانے “تیرا رستہ چھوڑوں نا” کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ اوم شانتی اوم کے بعد کنگ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی رومینٹک ایکشن کامیڈی فلم چنائی ایکسپریس کے نئے گانے ”تیرا رستہ چھوڑوں نا” کی ویڈیو ریلیز کردی گئی، گانے میں دیپیکا اور شاہ رخ ایک دوسرے کے ساتھ رقض میں محو نظرآرہے ہیں، فلم کے گیت کو امیتابھ بھٹاچاریہ اور انوشامانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی ویشال شہکر نے ترتیب دی ہے، فلم کے ہدایتکار روہیت شیٹھی ہیں۔ فلم میں شاہ رخ اور دیپکا کے ساتھ ستھیا راج، منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہوں گی، فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کے گرد گھومتی ہے جو ممبئی سے رامیشورم تک سفر کرتا ہے۔ فلم چنائی ایکسپریس کے اس سے قبل ریلیز کئے جانے والے گیت بھی شائقین میں بہت پسند کئے گئے، فلم کو 8 اگست کو نمائش کے لیے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.