فلم ’’عشق خدا‘‘ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، احسن خان

لاہور: ’’عشق خدا‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اداکار احسن خان نے ایک ملاقات میں کیا۔ انھوں نے کہا ہدایتکار شہزاد رفیق نے بڑی محنت کے ساتھ فلم کو بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک اچھی فلم کی بنیاد اسکرپٹ ہوتا ہے جس پر خصوصی توجہ دی گئی اور کرداروں کے مطابق ہی فنکار کاسٹ کیے گئے ہیں۔ ٹی وی میں آنے کے بعد فلم میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں رہا تھا کیونکہ کیرئیر کے آغاز میں ہی مجھے تلخ تجربوں سے گزرنا پڑا تھا۔اس لیے اپنی ساری توجہ ٹی وی ڈراموں کو دی جہاں مجھے عزت ، شہرت سب کچھ ملا۔ مگر جب ہدایتکار شہزاد رفیق نے مجھے ’’عشق خدا‘‘ جیسی معیاری فلم کی آفر کی تو راضی ہوگیا۔ فلم انڈسٹری کو ایسی ہی فلموں کی ضرورت ہے جسے فخر کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں لگایا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.