فلمیں دیکھنا بالکل پسند نہیں، کنگنا راناوت

ممبئی: بالی ووڈ میں سٹائل کی علامت تسلیم کی جانیوالی اداکارہ کنگنا راناوت کو فلمیں دیکھنا بالکل پسند نہیں ہے۔ کنگنا نے اپنی زندگی میں صرف دس فلمیں دیکھی ہیں جس میں سے پانچ چھ ان کی اپنی فلمیں ہیں۔ اس کے علاوہ کنگنا نے انوشکا شرما کی فلم ”بینڈ باجہ بارات دیکھی ہے۔ کنگنا کہتی ہے کہ فلمیں دیکھنا انہیں بہت بورنگ لگتا ہے اور فلمیں ان کیلئے تفریح کا ذریعہ نہیں ہیں اس کی وجہ وہ اپنی پرورش کو بتاتی ہے جہاں انہیں ٹی وی اور فلمیں دیکھنے پر پابندی تھی۔

تبصرے بند ہیں.