لاہور (شوبزڈیسک ) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فروغ اد ب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں ،میری ذاتی رائے ہے کہ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے جو زندگی گزارنے کے لئے راستے کا تعین کرتی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بد قسمتی سے سوشل میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے ہمیںاپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کرلیں اور ادبی کتابوں کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں ۔ریشم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امجد اسلام امجد ،ناصر کاظمی ، احمد فراز اور فیض احمد فیض میرے پسندیدہ شاعر ہیں اور فارغ اوقات میں ان بڑے لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ شوق سے کرتی ہوں اور کبھی کبھی خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.