فرانس نے پاکستان کے ذمہ قرض 6 سال کیلئے موخر کردیا

اسلام آباد:فرانس نے پاکستان کے ذمہ 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض 6 سال کے لئے موخر کردیا ہے۔معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی، پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن نے معاہدے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فرانس نے پاکستان کے ذمہ دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر موخر کر دیئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.