فرانس میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت پرحملہ

پیرس: 

بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ ملیکا شراوت پر پیرس میں لٹیروں نے آنسو گیس کا اسپرے کیا اور مارپیٹ کرکے فرار ہوگئے۔

فرانس کے شہر پیرس میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت کو گھر جاتے ہوئے 3 نقاب پوش افراد نے  گیس اسپرے کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ فرار ہوگئے تاہم واقعے میں اداکارہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ اداکارہ نے فوری طور پر پولیس کوواقعے کی اطلاع کی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.