Latest National, International, Sports & Business News

فرانس سے لیے گئے بھارتی رافیل طیاروں کی چینی سرحد کے قریب پروازیں

رافیل جنگی طیاروں نے لداخ سمیت ہمارے آپریشنل علاقوں میں آزمائشی پروازیں کیں،بھارتی فضائیہ

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک )جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے چینی سرحد کے قریب حال ہی میں فرانس سے لیے گے نئے جنگی طیاروں کی آزمائشی پرواز کی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ رافیل جنگی طیاروں نے لداخ سمیت ہمارے آپریشنل علاقوں میں آزمائشی پروازیں کیں۔ چینی سرحد پر رافیل طیاروں کی پروازوں کا آغاز کب کیا گیا یہ تو معلوم نہیں ہو سکا تاہم فرانسیسی خبررساں ادارے کے فوٹو گرافر نے اسے گزشتہ روز لداخ میں پرواز کرتے دیکھا ۔

تبصرے بند ہیں.