فتنہ خانہ ہر جگہ اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا رو رہا ہے،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے وعدہ خلافی کے باعث عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔ پی پی 167 کے علاقے گرین ٹاو¿ن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا احساس ہے، عوام کو جب بھی تکلیف ہو گی عوام عوام کے درمیان ہوں گے، پریڈ گراو¿نڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے، پورے پاکستان میں اتنے لوگ اکٹھے نہیں ہوئے جتنے گرین ٹاو¿ن میں اکٹھے ہوئے ہیں، مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے، حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوم کو مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، مخالفین نے سوچا مریم نواز اب عوام میں نہیں نکلے گی، عوام کو جب تکلیف ہو گی میں میدان میں ہونگی، نواز شریف نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر پر رکھ بڑھائیں، نواز شریف، شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے، عالمی منڈی میں کمی ہوئی تو ہم پٹرول کی قیمت کم کریں گے، فتنہ خان نے ا?ئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، عمران خان کے وعدہ خلافی کے باعث ا?ئی ایم ایف پاکستان کی ناک کی لکیریں نکلوا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج فتنہ خانہ ہر جگہ اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا رو رہا ہے، کیا عوام نے فتنہ خان کو پاکستان ٹھیکہ میں دیا ہوا ہے، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا انتظام کیا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.