فاسٹ بولرز موت کےکنویں میں کھیلیں گے، عاقب جاوید

لاہور: سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سخت گرم موسم میں پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی مخالت کردی۔ان کا کہناہےکہ میرے نزدیک تو ملتان کی گرمی میں فاسٹ بولرز موت کے کنویں میں کھیلیں گے۔ اتنے سخت موسم میں ٹی ٹوئنٹی میچز تو رات کو کھیلے جاسکتےہیں ، ون ڈے میچز نہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے عاقب جاوید کا موقف تھا کہ پی سی بی اس سیریز کا شیڈول کسی اور وقت بھی کرسکتا تھا، کوالٹی کرکٹ تو ہونی نہیں، بس پوائنٹس کے لیے یہ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ ایک طرف ماہرین یہ کہہ رہےہیں کہ اتنی گرمی میں گھروں سے کم سےکم باہر نکلیں، ہیٹ اسٹروک ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب فاسٹ بولرز میچز میں نوے میل کی رفتار سے دس اوورز بولنگ کریں گے، پچاس اوورز فیلڈنگ کرنا پڑے گی، اس درجہ حرارت میں بولنگ کرنے کی تو اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے،فاسٹ بولرز تو موت کے کنوئیں میں کھیل رہے ہوں گے،اس طرح بیٹرز بھی جب لمبی اننگز کھیلیں گے، رننگ کریں گے تو انہیں بھی مشکل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف کاؤنٹی میں جہاں کھیلے ہیں، وہاں کا موسم بہت مختلف تھا،پاکستان کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پندرہ سے بیس دن ضرورلگتےہیں، اس موسم میں ان کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.