فاسٹ بائولر وہاب ریاض بیٹنگ کے دوران زخمی ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر –

پاکستانی پیسر کو میچ میں بیٹنگ کے دوران دشمانتھا چمیرا کی گیند بائیں بازو پر لگی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی 

کولمبو () دورہ سری لنکا پر موجود پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ پر ایک اور مشکل آ گئی ، گرین شرٹس کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی دوران بیٹنگ زخمی ہو کر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ۔ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد حارث سہیل دوران پریکٹس گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے اور اب سٹار پیسر وہاب ریاض بھی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کے دوران باؤلر دشمانتھا چمیرا کی گیند بائیں بازو پر لگنے کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ میں مشکلوں میں گھری گرین شرٹس کیلئے قومی پیسر کا زخمی ہونا ایک بڑا دھچکا ہے ۔ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اب ایک فاسٹ باؤلر کی کمی کا سامنا رہے گا ۔

 

تبصرے بند ہیں.