سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ، انجریز نے سلیکٹرز کی مشکلات بڑھا د

حارث سہیل کی جگہ بابر اعظم اور وہاب ریاض کی جگہ بلاول بھٹی ، راحت علی یا محمد سمیع کو موقع دیا جاسکتا ہے 

لاہور ) انجریز نے ایک بار پھر سلیکٹرز کے لئے مشکلات بڑھا دی ہیں ، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سکواڈ کو تشکیل دینے کے لئے سلیکٹرز پریشان ، ابتدائی اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سکواڈ تشکیل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی آج ابتدائی اجلاس کر رہی ہے ۔ پہلا کام وہاب ریاض اور حارث سہیل کے متبادل کا اعلان کرنا ہے ۔ حارث سہیل کی جگہ بابر اعظم جبکہ وہاب ریاض کے متبادل کے لئے بلاول بھٹی ، راحت علی اور محمد سمیع کے نام زیر غور ہیں ۔ وہاب ریاض اور حارث سہیل کے ان فٹ ہونے سے ون ڈے سکواڈ بنانے میں مشکل بڑھ گئی ہے کیونکہ راحت علی اور محمد عرفان بھی پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں ۔ ون ڈےسکواڈ کا اعلان دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد متوقع ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.