اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے فارنگ فنڈنگ کیس میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی بلانے کا مطالبہ کردیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام تر توجہ پی ٹی آئی پر ہے لیکن ہم الیکشن کمیشن سے ڈرنے والے نہیں۔ ہم الیکشن کمیشن میں حاضر ہیں‘باقی سیاسی جماعتوں کا کیا ہوگا؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے اور ہمیں جو بھی فنڈز ملے وہ قانونی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ نہیں ملی جب کہ ہمارے وکیل نے ولی خان کیس کا بھی حوالہ دیا۔شاہ محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کے لیے مزید تین دن درکار ہیں اس لیے ہمیں 27، 28 اور 29 تاریخیں دی جائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کے پاس مینڈیٹ تھا لیکن اس نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے۔ ہمارا دامن صاف ہے۔
تبصرے بند ہیں.