فائول کھیلنے پر فارمولا ون ڈرائیور نیکو روز برگ کیخلاف ایکشن کا فیص

برطانوی ڈرائیور کی ٹکر سے ریس کے دوران ساتھی ڈرائیور لیوئس ہملٹن کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا

بلجیئم ) بیلجئن گراں پری کے دوران فاؤل کھیلنے والے فارمولا ون ڈرائیور نیکو روز برگ کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کر دیا گیا ۔ بیلجئم میں جاری فارمولا ون کار ریس کے دوران ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا، ٹیم مرسڈیز کے ڈرائیور نیکو روز برگ کی غلطی ساتھی ڈرائیور لیوئس ہملٹن کے گلے پڑ گئی، برطانوی ڈرائیور کی گاڑی کا حصہ ٹکر سے اتر کر گر گیا، دونوں ڈرائیور کسی بڑے حادثے اور جانی نقصان سے تو بچ گئے لیکن ٹیم حکام نے چیمپئن ڈرائیور نیکو روز برگ کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کر دیا، اس سے پہلے نیکو روز برگ نے اپنی غلطی مان کر معذرت بھی کر لی ۔ –

تبصرے بند ہیں.