کراچی: پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان سے 637.9ملین ڈالر کا منافع اپنے ملکوں کو منتقل کیا ہے۔
منافع کی منتقلی کی یہ مالیت گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں منتقل کردہ منافع سے 4.7فیصد تک کم ہے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست سرمایہ کاری اور نجی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا 669.3ملین ڈالر کامنافع اپنے ملکوں کو منتقل کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا 529.8ملین ڈالر جبکہ غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا 108.1ملین ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گزشتہ سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے 521.4ملین ڈالر جبکہ غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے 147.9ملین ڈالر کا منافع بیرون ملک بھیجا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.