لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کوعدالتی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے اورنیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔دوران سماعت نواز شریف کی عدم پیشی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان پر فرد جرم کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
تبصرے بند ہیں.