غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر وکٹوریا نولینڈ کی معذرت

نائب امریکی وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے یوکرائن کے معاملے پر ایک ٹیلی فون کال میں غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا کہ انکے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

واشنگٹن: ) مبینہ طور پر نولینڈ اور یوکرائن میں تعینات امریکی سفیر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو کسی نے خفیہ طور پر ریکارڈ کر کے یوٹیوب پر جاری کر دیا تھا۔ یوکرائن میں جاری سیاسی بحران اور وہاں کسی ممکنہ نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نولینڈ نے کہا تھا، ’یورپی یونین جائے بھاڑ میں‘امریکی حکام نے مبینہ طور پر ان دو سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کو مسترد کرنے کی بجائے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی سفارت کاروں کی ٹیلی فون کالز کی جاسوسی کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.