Latest National, International, Sports & Business News

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مغازی کیمپ پر بمباری، مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی فوج کے ایران کے ساتھ ساتھ غزہ پر بھی حملے جاری رہے۔قابض فوج نے مغازی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سکول کے باہر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ اچانک کیا گیا، جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کا مقصد کچھ افراد کو اغوا کرنا تھا، تاہم اس دوران شدید بمباری کی گئی جس سے جانی نقصان ہوا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، ماہرین کے مطابق غزہ میں جاری حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبات بھی زور پکڑ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.