غداری مقدمہ سازش،پرویز مشرف نے سعودی عرب سمیت اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی

راولپنڈی ()سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف غداری کے الزامات کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے،امریکا،برطانیہ اور سعودی عرب سے بھی مدد کی اپیل کر دی۔

لندن میں جنرل پرویز مشرف کے وکلاء کی ٹیم نے کہا ہے کہ سابق صدر کے خلاف غداری کے الزامات پر مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا،انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مقدمے میں مداخلت کرے۔پرویز مشرف نے امریکا،برطانیہ اور سعودی عرب سے بھی اپیل کی ہے کہ اس مقدمے میں نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اُن کی حمایت کا قرض چکایا جائے۔سابق صدر کے وکیل بیرسٹر سٹیون کے، کا کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ محض شو ٹرائل ہو گا جس میں ان کے سیاسی مخالفین کے مقرر کئے گئے ججز سماعت کریں گے۔ یہ مقدمہ سیاسی مداخلت کی بدترین مثال ہے،پرویز مشرف کے وکلاء نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کو بھیجی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ مقدمے کے ججز غیرجانبدار کارروائی نہیں کریں گے،اس لیے عالمی ادارہ اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرے۔

تبصرے بند ہیں.