لاہور( شوبزڈیسک )اداکارہ لاشانہ نے کہا ہے کہ عورتوں کو برابری کے حقوق ملنے تک اندوہناک اور دلخراش واقعات ہوتے رہیں گے ، اس طرح کے واقعات میںجو کیس میڈیا میں آجاتا ہے اس کا سپیڈی ٹرائل ہو تا ہے جبکہ دیہاتوں میں ہونے والے اس طرح کے کیسز سالوں سال چلتے ہیںجس کی وجہ سے متاثرین تنگ آ کر صلح کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں لاشانہ نے کہا کہ جنسی زیادتی کے تمام واقعات کا سپیڈی ٹرائل اور بلا تاخیر اور بلا تعطل سزائیں دی جائیں تو اس طرح کے واقعات ہونا اگر ختم نہیں تو کم ضرور ہو جائیں گے ، اس کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ بیمار ہے جس کا ثبوت اس کیس میں لوگوں کی رائے کا تقسیم ہونا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.