اسلام آباد:عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات آج سستی ہونے کا امکان، پٹرول 8 سے 10 روپے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول سستا کرنے کے لیے کابینہ سے مشاورت ہوگی اور اس سلسلے میں کابینہ سے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری حاصل کی جاسکتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آج رات پٹرول 8 سے 10 روپے سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 20 سے 25 روپے سستا ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے عوام کے ریلیف کے لیے مختلف تجاویز مانگی ہیں۔وزرات پٹرولیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جس وقت حکم دیا فوری ریلیف دیں گے پٹرول سستا کرنے میں 15 جولائی سے پہلے عمل درآمد کا امکان ہے، مجوزہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.