لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں 6روپے سے زائد کے متوقع اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی چھ روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے‘عوام کو مہنگاترین وزیراعظم قبول نہیں‘ عمران نیازی گھر جائیں‘عمران نیازی پٹرول‘بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں‘عوام کی مزید بدعائیں نہ لیں خداکا خوف کریں‘پٹرول میںظالمانہ اضافے سے ہرچیز کی قیمت کو آگ لک چکی ہے،پٹرولیم لیوی میں چارروپے اضافہ عوام پر ایک ظلم ہے،حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے‘حکومت عام کے ریلیف کیلئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑلیتی ہے‘عمران نیازی اتحادیوں کووزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں‘عمران نیازی کے پاکس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں؟حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے اور نہ ہی اہلیت‘پونے چارسال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنارہی ہے‘حکومت کوعالمی منڈی میں صرف اضافہ نظرآتاہے‘کمی نظرنہیں آتی،کاروباری برادری پریشان‘عوام بے حال ‘حکومت حالت انکار میں ہے۔
تبصرے بند ہیں.