عمر اکمل کی میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے بدتمیزی، ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا

لاہور: 

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمراکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ڈریسنگ روم سے باہر نکال دیا۔

تنازعات کا شکارعمر اکمل کا  ایک بار پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا تنازع منظر عام پر آگیا ہے۔ لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شعیب ڈار نے پی سی بی کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لاہور وائٹ کے کپتان عمراکمل نے اپنے ساتھی کھلاڑی عبدالوہاب کو ڈریسنگ روم سے نکال دیا جبکہ کپتان نے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.