احمد شہزاد نے قومی ٹیم سے اخراج کوصاف گوئی کا نتیجہ قرار دے دیا

لاہور: 

احمد شہزاد نے ٹیم سے اخراج صاف گوئی کا نتیجہ قرار دے دیا،اوپنر کا کہنا ہے کہ میں غلط کو غلط کہنے پر یقین رکھتا ہوں، اس کا نقصان بھی اٹھایا، مگر میں جیسا ہوں مستقبل میں بھی ایسا ہی رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کیے جانے والے احمد شہزاد کو کلین چٹ مل چکی۔

اوپنر کو ویسٹ انڈیز سے شارجہ میں پریکٹس ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچ کیلیے پی سی بی پیٹرنز الیون میں شامل کیا گیا،انھوں نے نصف سنچری بنائی لیکن قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ کوئی چیز اچھی ہے تو اچھی اور غلط ہے تو غلط ہی رہے گی، میں سچ کہنے پر یقین رکھتا اور جانتا ہوں کہ اس کا ماضی میں بہت نقصان بھی اٹھایا ہے، مگر میں ایسا ہی ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا،اگر مجھ میں واقعی کوئی غلط بات ہے تو  سب کو یقین دلاتا ہوں کہ بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.